گوجرانوالہ طیارہ حادثے میں شہید کیپٹن احمد اسلام آباد میں سپرد خاک

بدھ 10 فروری 2016 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) گوجرانوالہ طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے کیپٹن احمد کو اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ حکام اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں پاک فوج کے کیپٹن احمد شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ فوجی حکام اور ان کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید کو اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 11 کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا واضح رہے کہ شہید کیپٹن احمد منگل کے روز گوجرانوالہ کے قریب طیارہ حادثے میں شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :