پاکستان سپر لیگ ، لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 167رنز کا ہدف دیدیا

بدھ 10 فروری 2016 22:37

پاکستان سپر لیگ ، لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے 9ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 167رنز کا ہدف دیا ہے ۔ شارجہ میچ جاری میں لاہور قلندرز نے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر پہلے بلے بازی شروع کی تو محمد سمیع نے ڈیلپورٹ کو تین رنز پر بولڈ کردیا ۔

(جاری ہے)

اظہر علی 18گیندوں پر 27رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ نوید یاسین25 اور عمر اکمل 23رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔وکٹ کیپر محمد رضوا ن نے ڈووین براوو کیساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لیے 60رنز جوڑے ، براوو 26رنز بنا کررن آؤ ٹ ہوئے جبکہ کیون کوپر بھی بغیر رن بنائے پوویلین لوٹے۔محمد رضوان نے 27گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 166رنز سکور کیے ۔