بی سی سی آئی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں شریک تمام ٹیموں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کرے گا،انوراگ ٹھاکر

بدھ 10 فروری 2016 22:47

بی سی سی آئی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں شریک تمام ٹیموں کو فل پروف سیکیورٹی ..

ممبئی ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی بورڈ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کو بہترین انداز میں منعقد کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا اور میگا ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کو مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے اس بات کا عندیا دیا تھا کہ اگر حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قومی ٹیم کو میگا ایونٹ میں شرکت کی اجازت نہ دی تو وہ میگا ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں دبئی میں منعقدہ آئی سی سی بورڈ اجلاس میں بھی بھارت کو ورلڈ کپ میں اپنے میچز متبادل مقام پر کرانے کی تجویز دی تھی۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ماضی میں بھی کئی بڑے ایونٹس کی کامیاب میزبانی کر چکے ہیں اور اس بار بھی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے کامیاب اور یادگار انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، پاکستان میگا ایونٹ میں شرکت کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے میں آزاد ہے، اب یہ اس پر منحصر ہے کہ وہ بھارت میں میگا ایونٹ کھیلنا چاہتا ہے یا نہیں، بھارتی حکومت ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کو ہر جگہ اور جہاں میچز منعقد ہوں گے فل پروف سیکیورٹی فراہم کرے گی اور میرے خیال میں کسی کو بھی سیکیورٹی کے حوالے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ عنوان :