اخبار فروش چار دن تک اپنے سٹینڈ میں بند رہنے کے بعد آزاد ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 فروری 2016 00:13

اخبار فروش چار دن تک اپنے سٹینڈ میں بند رہنے کے بعد آزاد ہوگیا

لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے اخبارفروش کو پولیس نے 4 دن کے بعد اس کے سٹینڈ سے نکال لیا۔ اس نے یہ چار دن بغیر کچھ کھائے پئے گزارے تھے۔
تفتیشی افسر کا کہناہےکہ ویسٹرن ایونیو، پیکو بولیوارڈ کے نزدیک 84 سالہ اخبار فروش ، کسی طرح، اپنے لکڑی کے سٹینڈ میں بند ہوگیا۔چار دن بعد اس کے سٹینڈ کے قریب سے گزرنے والے ایک شخص نے اس کےرونے کی آواز سنی تو پولیس کو فون کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر، سٹینڈ توڑ کر اسے باہر نکالا۔ اخبار فروش نے یہ چار دن بغیر کچھ کھائے پئے گزارے تھے، جس کی وجہ سے وہ بہت کمزور ہوگیا تھا۔ پولیس نے اسے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جہاں وہ تیزی سے صحت یاب ہورہا ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ شخص خوش قسمت ہے جو، اتنے ٹائٹ اور گرم سٹینڈ میں ، اتنے دن اندر بند رہنے کےباوجود زندہ بچ گیا ۔