لاہور قلندرز کا کرس گیل کے فٹ نہ ہونیکی صورت میں کیوی کرکٹر برینڈن میکولم سے رابطہ کرنیکا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 فروری 2016 00:29

لاہور قلندرز کا کرس گیل کے فٹ نہ ہونیکی صورت میں کیوی کرکٹر برینڈن میکولم ..

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10فروری۔2016ء) لاہور قلندرز کا کرس گیل کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں کیوی کرکٹر برینڈن میکولم سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچز متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران لاہور قلندرز کو ٹیم کے اہم کھلاڑی کرس گیل کی انجری کے باعث دھچکا پہنچا ہے۔ کرس گیل انجری کے باعث گزشتہ 2 میچوں میں شرکت نہیں کر پائے ہیں۔ کرس گیل کی آئندہ میچز میں شرکت بھی غیر یقینی ہے۔ اس تمام صورتحال میں لاہور قلنرز کی ٹیم انتظامیہ کی جانب سے کرس گیل کے متبادل کے طور پر کیوی جارح مزاج بلے باز برینڈن میکولم سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔