پاکستان سپر لیگ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8وکٹو ں سے روند ڈالا

جمعرات 11 فروری 2016 00:24

پاکستان سپر لیگ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8وکٹو ں سے روند ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے 9ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو8 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ شارجہ میچ جاری میں لاہور قلندرز نے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر پہلے بلے بازی شروع کی تو محمد سمیع نے ڈیلپورٹ کو تین رنز پر بولڈ کردیا ۔ اظہر علی 18گیندوں پر 27رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ نوید یاسین25 اور عمر اکمل 23رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

وکٹ کیپر محمد رضوا ن نے ڈووین براوو کیساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لیے 60رنز جوڑے ، براوو 26رنز بنا کررن آؤ ٹ ہوئے جبکہ کیون کوپر بھی بغیر رن بنائے پوویلین لوٹے۔محمد رضوان نے 27گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 166رنز سکور کیے ۔اسلام آباد کی جانب سے سمیع نے 2جبکہ رومان ، اجمل اور عمران نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

167رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کے اوپنرز شین واٹسن اور شرجیل خان نے لاہور کے کسی باؤلر کو نہ بخشتے ہوئے ٹورنامنٹ کی تاریخ کی پہلی سنچری شراکت بنا ڈالی ،دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 153رنز کی پارٹنرشپ قائم کی جس کے بعد شین واٹسن 47گیندوں پر 4چوکوں اور 7چھکوں کی مدد سے 79رنز بنا کر احسان عادل کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔آندرے رسل نے تیز رفتار بلے بازی سے میچ ختم کرنے کی کوشش کی تاہم وہ 2رنز بنا کر احسان عادل کا شکار بن گئے۔شرجیل خان نے 2چھکوں کی مدد سے میچ کا اختتام کرکے اسلام آباد کو 8وکٹوں سے فتح دلوادی،اوپنر 43گیندوں میں 5چوکوں اور 7چھکوں کی مدد سے 79رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ لاہور کی جانب سے احسان عادل نے 2شکار کیے ۔