کراچی : ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی ، فیس بُک استعمال کرنے والا شخص گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 فروری 2016 11:07

کراچی : ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی ، فیس بُک استعمال کرنے والا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 فروری 2016ء) : ایف آئی اے کے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم جعلی فیس بُک اکاؤنٹ کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرتا تھا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے مہوش طارق کے نام سے فیس بُک پر جعلی اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، ملزم جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے ایک عرصہ تک صارفین کو دھوکہ دیتا رہا اور رقم بٹورتا رہا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم فہد باری پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :