پاور جنریٹر نے گھر میں سوئے شادی شدہ جوڑے کی جان لے لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 فروری 2016 11:25

پاور جنریٹر نے گھر میں سوئے شادی شدہ جوڑے کی جان لے لی

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء): پاور جنریٹر میں گھر میں سوئے شادی شدہ جوڑے کی جان لے لی ۔تفصیلات کے مطابق ایک ایشیائی باشندہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ دبئی میں اُس وقت موت کے منہ میں پہنچا جب سوتے ہوئے انہوں نے مہلک گیس کاربن مونو آکسائیڈ کے ایک بڑی تعداد میں سانس لیا۔ موت کا باعث بننے والی یہ گیس پاور جنریٹر میں سے خارج ہوئی۔

(جاری ہے)

اُسی اپارٹمنٹ میں دیگر کرایہ داروں سے تفتیش کے بعد پولیس اس نتیجہ پر پہنچی کہ اپارٹمنٹ کے مالک اور چوکیدار نے فلیٹ کی بجلی کٹ جانے کے سبب پاور جنریٹر انسٹال کیا تھا، جبکہ ایشیائی جوڑے کی ہلاکت کے بعد انہوں نے اس پاور جنریٹر کوبند کر کے چھُپا دیا۔ بعد ازاں اپارٹمنٹ کے مالک اور چوکیدار نے پاور جنریٹر لگانے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ پاور جنریٹر انسٹال کرنے کی وجہ کرایہ داروں کو بجلی کی فراہمی تھی جبکہ ان کا مقصد کسی کو نقصان پہنچانا نہیں تھا۔ ہیڈ آف رشیدیا پولیس اسٹیشن بریگیڈئیر سعید بن سلمان نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ایشیائی جوڑے کی ہلاکت کی وجہ کاربن مونو آکسائیڈ کی موجودگی میں سانس لینا ہے۔