ماسکو کے میٹرو کی انتظامیہ نے ممکنہ دہشت گردانہ حملوں سے نمٹنے کے لئے خصوصی منصوبہ تیار کر لیا گیا:روسی حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 11 فروری 2016 11:35

ماسکو کے میٹرو کی انتظامیہ نے ممکنہ دہشت گردانہ حملوں سے نمٹنے کے لئے ..

ماسکو(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11فروری۔2016ء) ماسکو کے میٹرو کی انتظامیہ نے ممکنہ دہشت گردانہ حملوں سے نمٹنے کے لئے خصوصی منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔میٹرو کے عملے کو ہدایات دی گئی ہیں کہ دھماکے کئے جانے، لوگوں کو یرغمال بنائے جانے اور کیمیائی حملے کئے جانے کی صورت میں کیا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ آئندہ چند مہینوں میں ماسکو کے میٹروں میں سیکیورٹی کے انتظامات میں سخت کئے جائیں گے، مسافروں کی جانچ پڑتال اور سارے انفراسٹراکچر کی نگرانی میں تیزی لائی جائے گی۔

اس کے علاوہ میٹرو میں انسداد دہشتگردی سے متعلق مشقیں کی جائیں گی۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل اطلاع ملی تھی کہ روس میں داعش کے چند جنگجوو ں کو گرفتار کیا گیا جو ماسکو، سینٹ پٹرزبرگ اور یکاترنبرگ میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :