پریتی زنٹا نے اپنی شادی سے متعلق خبروں پر میڈیا پر برس پڑیں
میڈیا پر اپنی شادی سے متعلق چلنے والی خبریں سن سن کر تنگ آچکی ہوں، بالی ووڈ اداکارہ
جمعرات 11 فروری 2016 11:37
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ پریتی زنٹا نے گزشتہ کئی روز سے گردش کرنے والی اپنی شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کا شمار فلمی نگری کی صف اول کی اداکاراوٴں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے 90 کی دہائی میں فلم نگری پر راج کیا ہے جب کہ اداکارہ طویل عرصے سے پردہ اسکرین سے غائب ہیں لیکن آج کل اپنی شادی کی خبروں کے باعث میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم پریتی زنٹا نے اپنی شادی سے متعلق افواہیں اڑانے پرمیڈیا کی شدید کھنچائی کردی ہے۔
پریتی زنٹا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ میڈیا پر اپنی شادی سے متعلق چلنے والی خبریں سن سن کر تنگ آچکی ہیں جس کے بعد ان کی شادی سے متعلق قیاس آرائیوں کا سلسلہ بندہونا چاہیے جب کہ میڈیا ان کی ذاتی زندگی سے جڑی خبروں کا سلسلہ بند کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ پریتی زنٹا کی رواں ماہ امریکہ میں شادی کی خبریں میڈیا کی زینت بنیں تھیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
-
اداکاری سے قبل اسکول میں بچوں کے ڈائپرز بھی تبدیل کیے،کیارا ایڈوانی
-
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
-
سنجے لیلا بھنسالی کی بھتیجی کا چچا کے بارے میں شیکھر سمن کے کمنٹس پر سخت ردعمل
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا
-
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.