”جڑواں“ کے سیکوئل کیلئے ڈیوڈ دھوان نے اپنے بیٹے کا انتخاب کرلیا

جمعرات 11 فروری 2016 11:40

”جڑواں“ کے سیکوئل کیلئے ڈیوڈ دھوان نے اپنے بیٹے کا انتخاب کرلیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء)تخلیق کیا جارہا ہے جڑواں کا سیکوئل جس کے لیے ڈیوڈ دھوان نے اپنے بیٹے ورن دھوان کا انتخاب کیا ہے۔19 سال پہلے آئی اس چٹ پٹی مزاحیہ فلم نے سب کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کیا تھا۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے نبھائے تھے دہرے کردار جبکہ ہیروئنز تھیں رمبھا اور کرشمہ کپور۔ اب اسی فلم کا بننے جارہا ہے دوسرا حصہ اور ہدایتکار ڈیوڈ دھوان نے چنا ہے اس کے لیے کسی اور کو نہیں ورن دھوان کو۔ کامیڈی سے بھری اس فلم میں ورن دھوان ڈبل رولز میں ہوں گے۔ کیا جارہا ہے دعویٰ کہ پہلے حصے کی طرح اس میں بھی مزاحیہ مناظر کی ہوگی بھرمار۔