ہالی ووڈ فلم”زولینڈر2“ کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 11 فروری 2016 11:40

ہالی ووڈ فلم”زولینڈر2“ کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء)امریکی شہر نیو یارک میں ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی ایڈونچر فلم”زولینڈر2“ کلسینما گھروں کی زینت بنے گی۔پریمیئر میں فلم میں اداکاری کرنے والے فنکار شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

معرو ف ہالی وڈ اداکاروہدایتکار و رائٹر بین اسٹیلر کی یہ سنسنی خیز فلم 2001کی بلاک بسٹر فلم ”زولینڈر“کا سیکوئل ہے جس کی کہانی گزشتہ فلم کی طرح ڈریک اور ہینسل نامی دو ایسے ماڈلز کے گِرد گھوم رہی ہے جنہیں ان کی مخالف کمپنی ناکام بنانے پر تْلی ہے تاہم دونوں ماڈلز ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔

اسٹورٹ کمفیلڈ، اسکاٹ روڈن اور بین اسٹیلر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار بھی اسٹیلرخود نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اوون وِلسن ، پینی لوپ کروز، کرسٹین وِگ اور سائرس آرنلڈ شامل ہیں۔