سیف گیمز میں زبردست کارکردگی دکھانیوالے ریسلرز وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات 11 فروری 2016 11:41

سیف گیمز میں زبردست کارکردگی دکھانیوالے ریسلرز وطن واپس پہنچ گئے

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11فروری- 2016ء) ساؤتھ ایشین گیمز میں ریسلنگ مقابلوں میں سونے کے دو اور مجموعی طور پر سات میڈل حاصل کرنے والی ریسلنگ ٹیم لاہور پہنچ گئی ، ایئر پورٹ پر فاتح ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ ساؤتھ ایشین گیمز میں ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستانی ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے 2 گولڈ میڈل ، 4 سلور جب کہ 1 براؤنز میڈل اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

ٹیم لاہور ایئر پورٹ پہنچی تو شائقین نے ڈھول کی تھاپ پر ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر گولڈ میڈل جیتنے والے انعام بٹ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے کم وسائل کے باوجود اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ سیکرٹری پاکستان ریسلنگ ایسوسی ایشن ارشد ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہتر سہولیات میسر ہوں تو پاکستانی کھلاڑی مستقبل میں مزید اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔