مراکش خطے کے استحکام کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔مراکشی وزیر خارجہ
میاں محمد ندیم جمعرات 11 فروری 2016 11:42
الرباط (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11فروری۔2016ء) مراکش کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک خلیج کے خطے کے استحکام کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔مراکشی وزیر خارجہ صلاح الدین مزوار نے دارالحکومت الرباط میں اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیرکے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اس کے داخلی امور میں کسی قسم کی مداخلت سے نمٹنے کے لیے مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مراکش خلیجی خطے کے امن کو درپیش خطرات کے مقابلے کے لیے بھی سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔سعودی عرب کی قیادت میں گذشتہ سال یمن میں شروع کیے گئے فوجی آپریشن نے ثابت کیا ہے کہ یہ اس ملک میں ایک جائز اور قانونی حکومت کے دفاع کے لیے کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مراکش فرقہ واریت اور ریاستوں کے داخلی امور میں بیرونی مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اپنے اس مو قف کا اعادہ کیا کہ صدر بشارالاسد کی شام کے مستقبل میں کوئی جگہ نہیں ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ شام میں اگر سیاسی عمل ناکام رہتا ہے تو پھراس صورت میں کوئی پلان بی نہیں ہے۔تاہم انھوں نے شامی بحران کے حل کے لیے مزید تفصیل بیان نہیں کی ہے۔البتہ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا کی قیادت میں اتحاد شام میں زمینی فوج بھیجنے کا فیصلہ کرتا ہے تو پھر سعودی عرب بھی اپنے دستے بھیجنے کو تیار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.