یونس خان کا ریکارڈ ساز بلا 20 لاکھ روپے میں نیلام ہوگیا

جمعرات 11 فروری 2016 12:00

یونس خان کا ریکارڈ ساز بلا 20 لاکھ روپے میں نیلام ہوگیا

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11فروری- 2016ء) ریکارڈ ساز پاکستانی بلے باز یونس خان کا ایک قیمتی بلا بیس لاکھ روپے میں نیلام ہو گیا ہے ۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے اس بلے کے ساتھ گزشتہ سال جاوید میانداد کا ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 8832 رنز کا ریکارڈ توڑا تھا ، یہ نیلامی پی اے ایف میوزیم میں انڈس ہسپتال کے فیملی کارنیول میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

انڈس ہسپتال کی توسیع کیلئے فنڈ جمع کرنے کی مہم میں شامل یونس نے گزشتہ سال یہ بلا نیلامی کیلئے پیش کیا تھا اور ایک مہینے تک جاری رہنے والی نیلامی میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے تاہم یونس کے آٹوگراف سے مزین یہ بلا کراچی کے ایک بولی لگانے والے کے حصے میں آ گیا ۔