شارجہ : لکھ پتی آدمی نے نوجوان لڑکی سے 200 درہم مالیت کا موبائل فون چُرا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 فروری 2016 12:18

شارجہ : لکھ پتی آدمی نے نوجوان لڑکی سے 200 درہم مالیت کا موبائل فون چُرا ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء) : لکھ پتی آدمی نے نوجوان لڑکی سے محض 200 روپے مالیت کا موبائل فون چُرا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک لکھ پتی کو شارجہ کے ایکی اپنگ مال سے نوجوان لڑکی کے بیگ سے 200 روپے مالیت کا موبائل فون چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا۔ لکھ پتی آدمی نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایسا ہرگز نہیں رکنا چاہتا تھا لیکن اُسے قطعی معلوم نہیں کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایسے ہی ایک کیس میں ایک بزنس خاتون نے بھی ایک سپر مارکیٹ سے بریڈ چوری کی جس کے بعد خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں نے ایسا کیوں کیا۔ شارجہ پولیس میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کہ متعدد کیسز میں چوری کو پہلے ہی سے پلان نہیں کیاہوتا اور نہ ہی ان کے پیچھے کوئی محرکات چھُپے ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایسے واقعات میں ملوث امیر افراد سے جب پوچھ گچھ کی گئی تو معلوم ہوا کہ انہیں اس طرح چوری کر کے اچھا محسوس ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :