روس ، سعودی عرب کے ساتھ تیل کی کم قیمت کے مسئلے پر مذاکرات کے لئے تیار ہیں ، ایران

جمعرات 11 فروری 2016 12:28

روس ، سعودی عرب کے ساتھ تیل کی کم قیمت کے مسئلے پر مذاکرات کے لئے تیار ..

تہران ۔ 11 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) ایران کے قائم مقام نائب وزیر پیٹرولیم مسعود اصفہانی نے کہاہے کہ ایران روس اور سعودی عرب کے ساتھ تیل کی کم قیمت کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے گفتگو پر تیار ہے تاکہ تیل کی ایسی قیمت مقرر کی جائے جس پر برآمد کرنے والے اور درآمد کرنے والے ممالک کو اتفاق ہو۔

(جاری ہے)

شاید کچھ ملکوں کو تیل کی پیداوار کم کرنا ہوگا۔ بہرحال ایران تعاون کے لئے تیار ہے۔