ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے قومی سکواڈ میں آل راؤنڈرز کی بھرمار

جمعرات 11 فروری 2016 12:55

ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے قومی سکواڈ میں آل راؤنڈرز کی بھرمار

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11فروری- 2016ء) ایشیاء کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے منتخب 15رکنی سکواڈ میں آل راؤنڈرز کی بھرمار ہے ۔ کپتان شاہد آفریدی ، شعیب ملک ، عماد وسیم ، محمد نواز ، افتخار احمد اور بابر اعظم بیٹنگ کیساتھ سپن بولنگ بھی کرتے ہیں ، انورعلی سکواڈ میں واحد رائٹ آرم پیسر ہونے کے ساتھ بطور آخری اوورز کے مفید بیٹسمین اپنی صلاحیتیں منواچکے ہیں جب کہ محمد حفیظ پابندی کا شکار ہونے کی وجہ سے آل راؤنڈرز کی فہرست میں شامل نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

سرفراز وکٹ کیپر اور متبادل کے طور پر عمر اکمل بھی دستیاب ہوں گے ، دیگر سپیشلسٹ کرکٹرز میں اوپنر خرم منظور اور دیگر تمام لیفٹ آرم پیسرز وہاب ریاض ، محمد عامر ، محمد عرفان اور رومان رئیس شامل ہیں ۔