لیبل کو برا نہیں سمجھتی، تبو

جمعرات 11 فروری 2016 12:55

لیبل کو برا نہیں سمجھتی، تبو

ممبئی۔ 11 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ اگر ان پر کسی چیز کا لیبل لگ جائے تو ان کو برا نہیں لگے گا۔

(جاری ہے)

تبو نے اپنی ایک تازہ بات چیت میں کہا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ میرا ذکر کسی ٹیگ کے ساتھ کریں،کیونکہ میں جب تک جو کر رہی ہوں اس خوش ہوں تو میں خوش ہوں مجھے کسی کی پرواہ نہیں ہوتی۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے اس وقت کریکٹر ایکٹنگ کی جب میں ایک نوجوان ہیروئن آرہی تھی اور اپنے کیرئیر کے عروج پر تھی۔