گارمنٹس سے متعلقہ شارٹ کورسز ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی کے تعاون سے جلد گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایمرجنگ ٹیکنالوجی ٹاﺅن شپ میں جلد شروع کئے جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی اہمیت کی حامل ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد نوجوان نیشنل اور انٹر نیشنل مارکیٹ میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ چیئرپرسن ٹیوٹاعرفان قیصر شیخ کی گفتگو
میاں محمد ندیم جمعرات 11 فروری 2016 13:03
لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11فروری۔2016ء) چیئرپرسن ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ گارمنٹس سے متعلقہ شارٹ کورسز ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی ( Tika )کے تعاون سے جلد گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایمرجنگ ٹیکنالوجی ٹاﺅن شپ میں جلد شروع کئے جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی اہمیت کی حامل ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد نوجوان نیشنل اور انٹر نیشنل مارکیٹ میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔
انہوں نے فیصل آباد گارمنٹس سٹی کو بے روزگاری کے خاتمے کی سمت اہم اور مثبت قدم قرار دیا اور کہا کہ مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے ٹیوٹا بھرپور تعاون کرے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گارمنٹس سٹی فیصل آباد کے چیئرمین ریحان نسیم بھراڑہ کے ساتھ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹاجواد احمد قریشی اور دیگر افسر اس موقع پر موجود تھے۔
چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا نے کامیابی کے ساتھ انڈسٹری کی ضرورریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید شارٹ کورسز کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلے اور دوسرے مرحلے کے بعد اب شارٹ کورسز کا تیسرا مرحلہ 22فروری سے شروع کیا جا رہا ہے جس میں 46جدید کورسز صوبہ بھر میں متعارف کروائیں جائینگے۔ٹیوٹا فیصل آبادگارمنٹ سٹی کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید شارٹ کورس بھی متعارف کروائے گی۔ ہم نوجوانوںکو ہنر مند بنا کر ملک میں معاشی انقلاب برپا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے فیصل آباد گارمنٹس سٹی کو بے روزگاری کے خاتمے کی سمت اہم اور مثبت قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے دونوں اداروں میں قریبی اور با مقصد تعاون ضروری ہے۔چیئرمین گارمنٹس سٹی ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ گارمنٹس سٹی میں بین الاقوامی معیار کی تمام سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے یہاں سے ترقی یافتہ ممالک کو برآمدات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ گارمنٹس سٹی کے مجوزہ ٹریننگ سنٹر کی عمارت مکمل کر لی گئی ہے مگر یہاں لیب اور دیگر ٹیکنیکل سہولتوں کیلئے ٹیوٹا کا تعاون درکار ہے۔ ٹریننگ مکمل کرنے والے ہنر مند افرادی قوت کو فیصل آباد میںروزگار کے یقینی مواقع میسر ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.