آپریشن ضرب عضب سے دہشت گر دو ں کی کمر توڑ دی ،ممنون حسین
جمعرات 11 فروری 2016 13:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں مصروف ہے‘ بہت جلد دہشتگردی کے عفریت سے نجات پا لیں گے‘ پوری قوم اور حکومت پاکستان اپنی افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں بدامنی کی صورتحال کے پیش نظر مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی چاہئے‘ ملک کو دہشتگردی کے ناسور سے بہت نقصان پہنچاہے اور آپریشن ضرب عضب کے ذریعے اس کی کمر توڑ دی ہے۔
ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ممنوں حسین نے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر ممنوں حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو ہم نے ساتھ لیکر آگے چلنا ہے کیونکہ انہوں نے ہی آگے چل کر ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے۔(جاری ہے)
ملک کو سب سے زیادہ نقصان بدعنوانی نے پہنچایا ہے اسے ہمارے نوجوان ہی ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں دہشتگردی کے باعث ملک کو بہت سی مشکلات کا سامنا تھا لیکن اب ملک میں امن و امان کی صورتحال بتدریج بہتری آ رہی ہے۔
صدر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں حالات دن بدن معمول کی طرف آ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اقتصادی پالیسیاں شرانگیز ہیں۔ کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کیڈٹس کو ایک سچے پاکستانی کی حیثیت سے وطن کی خدمت کرنی چاہئے اور قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات میں بہترین رہنمائی موجود ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
-
پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دیں، اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،عمران خان کا جج سے مکالمہ
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.