پاکستان کی جیت کی خبر سن کرلگتا ہے والد کی سائیڈ نے میچ جیت لیا :شاہ رخ خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 11 فروری 2016 13:58

پاکستان کی جیت کی خبر سن کرلگتا ہے والد کی سائیڈ نے میچ جیت لیا :شاہ ..

ممبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11فروری- 2016ء)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی پاکستان کی جیت کی خبر سنتے ہیں تو انہیں ایسالگتا ہے کہ جیسے ان کے والد کی سائیڈ نے میچ جیت لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آخری دورہ بھارت کے دوران کھلاڑیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ایک عشائیے میں شاہ رخ خان نے پاکستانی کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کا تعلق پشاور سے تھااس لیے وہ خود بھی پٹھان ہیں ،جب بھی پاکستان اور بھارت کے مابین میچ میں پاکستان جیتتا ہے تو انہیں لگتا ہے کہ ان کے والد کی سائیڈ جیت گئی ہے اور جب بھی بھارت جیتے تو انہیں محسوس ہوتا ہے کہ امی کی سائیڈ نے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔

انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ اگر ان کے والد کا جلدی انتقال نہ ہوتا تو ان کی خواہش ہوتی کہ وہ آسٹریلیوی اور برطانوی خاتون سے بھی شادی کرلیتے تاکہ وہ ان کے جیتنے پر بھی خوشی کا اظہار کرتے۔