ملک کو سب سے زیادہ نقصان بدعنوانی اور کرپشن نے پہنچایا،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف یک آواز ہے ،افواج پاکستان نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ،دہشتگرد اب پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں

صدرمملکت ممنون حسین کا کیڈٹس سے خطاب

جمعرات 11 فروری 2016 16:13

اسلام اآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان بدعنوانی اور کرپشن نے پہنچایا،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف یک آواز ہے ،افواج پاکستان نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ،دہشتگرد اب پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ وہ جمعرات کو یہاں کیڈٹس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہپاک فوج کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں، دہشتگردی نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے تاہم آخری دہشتگر د کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف یک آواز ہے اور آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرتی ہے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ افواج پاکستان اس وقت آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہیں ،ملک کو سب سے زیادہ نقصان بدعنوانی اور کرپشن نے پہنچایا ہے جس کی روک تھام کیلئے احتساب کے نظام کو مضبوط کیا ہے۔