مصر کی کمپنیاں پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں، مصری سفیر
جمعرات 11 فروری 2016 16:44
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) پاکستان میں تعینات مصر کے سفیر شریف محمد کما ل الدین شاہین نے کہا کہ مصر کی کمپنیاں پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں کیونکہ پاکستان کے اس شعبے میں منافع بخش سرمایہ کاری کے عمدہ مواقع موجود ہیں۔ اس سلسلے میں مصر کی کمپنیاں پاکستان میں پارٹنرز کی تلاش میں ہیں ،چین پاکستان اقتصادی راہدرای منصوبہ سے مصر کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے کیونکہ اس سے سوئز نہر تک آسان رسائی میسر ہو سکے گی۔
سیاحت کے شعبے میں بھی پاکستان اور مصر کے مابین باہمی تعاون کے عمدہ مواقع پائے جاتے ہیں کیونکہ مصر اس شعبے میں اچھی مہارت رکھتا ہے اور وہ پاکستان کو اپنی سیاحت کی صنعت کو بہتر طور پر فروغ دینے میں مدد سکتا ہے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مصر کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے مابین عمدہ سیاسی اور فوجی تعلقات ہیں لہذا ن تعلقات سے استفادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کو اپنے تجارتی اور معاشی تعلقات کو بھی بہتر کرنا چائیے کیونکہ اس وقت باہمی تجارت دونوں ممالک میں موجود تجارتی مواقعوں کے مطابق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ براعظم ایشیا ایک بڑی مارکیٹ کے طور پر ابھر رہا ہے اور اس تناظر میں پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون کا فروغ مصر کیلئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
شریف محمد کمال ا لدین شاہین نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے اچھے خاصے مواقع پائے جاتے ہیں اور دونوں ممالک اپنے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط استوار کر کے ان مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ مصر کا سفارتخانہ چیمبر کے وفد کے دورہ کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن تعاون کرے گامزید اہم خبریں
-
’سبھی امریکی سیاستدان ایک جیسے‘، خود سوزی کرنے والے کا الزام
-
عراق میں فوجی اڈے پر حملہ، ایران نواز مسلح گروہ نشانے پر
-
سوشل میڈیا ہو یا مین سٹریم ن لیگ بیانیہ بنانے میں ناکام رہی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی کااعتراف
-
بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ مکمل واپس بنی گالا سب جیل منتقل کر دیاگیا
-
آئی ایم ایف کیساتھ ایک اور ڈیل ،پھر 2016کی طرح خیرباد کہا جائے گا‘ رانا مشہود
-
وفاقی وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف /ورلڈ بینک کےا جلاس کے موقع پر مصروفیات، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
-
شمالی کوریا کا اٹیمی وارہیڈ لیجانے کی صلاحیت کے حامل کروزمیزائل کا تجربہ
-
پاکستان آئی ایم ایف کے بڑے اور طویل المدتی بیل آئوٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹریو
-
معروف عالم دین ڈاکٹراسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منایا جائے گا
-
محکمہ داخلہ پنجاب کی ضمنی انتخابات کے دوران موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش
-
وزیرخزانہ سے ورلڈ بینک کے علاقائی نائب برائے جنوبی ایشیاء سے ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
وفاقی وزیر خزانہ کا سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اظہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.