ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی میں سرفراز احمد اور بابر اعظم کو بطو اوپنر آزمانے کا فیصلہ

جمعرات 11 فروری 2016 17:00

ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی میں سرفراز احمد اور بابر اعظم کو بطو اوپنر آزمانے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے ایشیا کپ میں نئے تجربے کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرفراز احمد اور بابر اعظم کو بطو اوپنر آزمانے کا ارادہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے میگا ایونٹ میں ٹیم مینجمنٹ ایک بار پھر تجربات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد کے ٹیم سے آوٴٹ ہونے کے بعد ایشیا کپ میں تجربے کے طور پر سرفراز احمد اور بابر اعظم کو بطور اوپننگ بیٹسمین کھلایا جائے گاجبکہ محمد حفیظ اور خرم منظور کی موجودگی کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ ٹیم کا اعلان مشاورت اور اتفاق رائے سے کیا گیا ہے اور کہیں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :