کرکٹ کے میدان میں بھی امپائرز کو ییلو اور ریڈ کارڈ سے لیس کرنے کی تجویز

فٹ بال اور ہاکی کی طرز پر اب کرکٹ میں بھی ییلو کارڈ اور ریڈ کارڈ کا تجربہ کیا جائے گا، امپائر ییلو کارڈ دکھا کر بے لگام کھلاڑیوں کو سمجھائیں گے ،دوبارہ غلطی کرنے پر ریڈ کارڈ سے باہر کا رستہ دکھائیں گے‘ میلبورن کرکٹ کلب کی تجویز

جمعرات 11 فروری 2016 17:44

کرکٹ کے میدان میں بھی امپائرز کو ییلو اور ریڈ کارڈ سے لیس کرنے کی تجویز

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) کرکٹ کے میدان میں بھی امپائرز کو ییلو اور ریڈ کارڈ سے لیس کرنے کی تجویز دیدی گئی ،میلبورن کرکٹ کلب نے یہ تجویز دی ہے کہ کرکٹ میں بھی کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کرنے کا تجربہ کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق فٹ بال اور ہاکی کی طرز پر اب کرکٹ میں بھی ییلو کارڈ اور ریڈ کارڈ کا تجربہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امپائر ییلو کارڈ دکھا کر بے لگام کھلاڑیوں کو سمجھائیں گے جبکہ دوبارہ غلطی کرنے پر ریڈ کارڈ سے باہر کا رستہ دکھائیں گے ۔کرکٹ کے قوانین بنانے والے ادارے میلبورن کرکٹ کلب نے انگلینڈ میں ڈومیسٹک میچوں کے دوران کارڈ سسٹم کا تجربہ کرنے کی تجویز دی ہے اگر تجربہ کامیاب رہا تو پھر اسے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی آزمایا جائیگا۔ریڈ اور ییلو کارڈ کے حوالے سے سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ امپائرز اور ریفریز کو زیادہ بااختیار کے لیے ریڈ کارڈ کی ضرورت ہے، امپائر اس کارڈ کو استعمال کر کے زیادہ بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :