پاکستان میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے حکومتی تضاد کھل کر سامنے آ گیا‘ملک میں داعش کا کوئی نیٹ ورک نہیں ،دفترخارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 11 فروری 2016 18:44

پاکستان میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے حکومتی تضاد کھل کر سامنے آ گیا‘ملک ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11فروری۔2016ء) پاکستان میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے حکومتی تضاد کھل کر سامنے آ گیا ، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ملک میں داعش کا کوئی نیٹ ورک نہیں ، ڈی جی اٹیلی جنس بیورو کہہ چکے کہ ہم نے داعش کا بڑا نیٹ ورک پکڑا ہے۔

(جاری ہے)

دفترخارجہ کے نئے ترجمان نفیس ذکریا کا ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں داعش کا کوئی منظم نیٹ ورک موجود نہیں،ڈی جی آئی بی کی بریفنگ پرکوئی تبصرہ نہیں کرسکتا،وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جائے۔

ڈائریکٹرجنرل انٹیلی جنس بیورو ایفتاب سلطان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو گزشتہ روز بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ملک میں داعش کا منظم نیٹ ورک پکڑا گیا ہے،ڈی جی آئی بی نے کمیٹی کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :