وزارت مذہبی امور نے حج2016ء کیلئے سفارشات قائمہ کمیٹی میں پیش کردیں
سیاستدانوں،ججز،جرنیل اور افسر شاہی سمیت کسی کیلئے بھی حج کوٹہ مختص نہیں کیا جائے گا ،دوران حج زخمی ہونے والوں کیلئے معاوضے50ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کردیا جائے گا پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز کیلئے شرائط مزید سخت کردی گئیں،معاونین کی حیثیت سے حج ڈیوٹیوں پر جانے والوں کو معاوضہ نہیں دیا جائے گا،وزارت مذہبی امور کی کمیٹی کو بریفنگ
جمعرات 11 فروری 2016 19:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) سیاستدانوں،ججز،جرنیل اور افسر شاہی سمیت کسی کیلئے بھی حج کوٹہ مختص نہیں کیا جائے گا،سرکاری حج سکیم قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگی،دوران حج زخمی ہونے والوں کیلئے معاوضے50ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کردیا جائے گا،پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز کیلئے شرائط مزید سخت کردی گئیں،معاونین کی حیثیت سے حج ڈیوٹیوں پر جانے والوں کو معاوضہ نہیں دیا جائے گا،وزارت مذہبی امور نے حج2016ء کیلئے سفارشات قائمہ کمیٹی میں پیش کردی ہیں۔
جمعرات کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس قائم مقام چےئرمین سید عمران احمد شاہ کی سربراہی میں وزارت مذہبی امور کے دفتر میں منعقد ہوا،اجلاس میں حج انتظامات اور حج ٹوور آپریٹرز کے بارے میں کمیٹی کے اراکین کو تفصیلی بریفنگ دی گئی،اس موقع پر کمیٹی کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال قرعہ اندازی کے ذریعے پورے ملک سے عازمین حج کو سرکاری کوٹے کے تحت بھیجا گیا تھا اور اس سال کسی قسم کا ہارڈ شپ کوٹہ،لیبرکوٹہ یا وی آئی پی حج نہیں کرایا جائے گا،کمیٹی کو بتایا گیا کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کا کوٹہ مختص نہیں ہوگا اور قرعہ اندازی سے رہ جانے والوں کے نام ویٹنگ لسٹ میں شامل کردئیے جائیں گے جو حج پر جانے سے رہ جانے والوں کی جگہ ان کے نام شامل کئے جائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.