دوست ممالک کے تعاون سے خطہ میں امن، سلامتی اور ترقی میں حائل رکاوٹیں دور ہو سکتی ہیں: چودھری شجاعت، مشاہد حسین
ارجنٹائن کے سبکدوش ہونیوالے سفیر کے اعزاز میں ناشتہ، 16 ممالک کے سفیر اور مسلم لیگی رہنماؤں کی شرکت
جمعرات 11 فروری 2016 19:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ دوست ممالک کے تعاون سے امن، سلامتی اور ترقی میں حائل رکاوٹیں دور ہونے سے خطے کا ماحول بہتر ہو گا۔ وہ جمعرات کو ارجنٹائن کے سبکدوش ہونے والے سفیر اور ڈپلومیٹک کور کے ڈین روڈلفو مارٹن کے اعزاز میں دئیے گئے الوداعی ناشتہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل اور چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی خطاب کیا۔ ارجنٹائن، آسٹریلیا، جنوبی کوریا، رومانیہ، کینیڈا، بوسنیا، سری لنکا، جنوبی افریقہ، سپین، سوئٹزرلینڈ، بھارت، سویڈن، کویت، کیوبا، پولینڈ سمیت 16 ممالک کے سفیروں نے ناشتے میں شرکت کی۔(جاری ہے)
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سبکدوش ہونیوالے ارجنٹائن کے سفیر روڈلفو مارٹن ایک مقبول شخصیت اور پاکستان کے دیرینہ دوست ہیں، پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے میں چاہتا ہوں کہ وہ جلد دوبارہ پاکستان واپس آئیں۔
انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ اسلام آباد میں روڈلفو مارٹن کا خوبصورت گھر ہے، اگر وہ جلد نہ آئے تو ایسا نہ ہو کہ سی ڈی والے ان کے خوبصورت گھر پر قبضہ کر لیں۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا خطے میں کلیدی کردار ہے اس حوالے سے ہم علاقائی سیاست کا محور ہیں، سب ہمسایوں اور باقی دنیا سے برابری اور تعاون کی بنیاد پر اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی، سینیٹر دلاور عباس، میاں عمران مسعود، فیصل مشتاق، رانا خالد منظور، مسلم لیگ شعبہ خواتین کی سربراہ بیگم فرخ خان، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات لبنیٰ قریشی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ سفیروں نے پاکستانی روایتی کھانوں پر مبنی ناشتہ کا اہتمام کرنے پر چودھری شجاعت حسین کی تعریف کی اور دلی شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.