پنجاب میں ادوایات کی قیمتوں میں 15فیصد اضا فہ ظالمانہ اقدام ہے، چوہدری سرور
اضافے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا پورے پنجاب میں احتجاج کریں گے،رہنما پی ٹی آئی
جمعرات 11 فروری 2016 19:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے پنجاب میں ادوایات کی قیمتوں میں 15فیصد اضافے کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر حکومت نے اس اضافے کو نہ روکا تواسکے خلاف پورے پنجاب میں احتجاج کیا جا ئیگا ‘ملٹی نیشنل کمپنیزڈرگ ریگولیٹری اتھاٹی کی ملی بھگت سے غر یب عوام کو لوٹ رہی ہیں جبکہ حکمران خاموش تماشائی کاکردار ادا کر رہے ہیں ‘جو حکمران عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کرسکتے انکو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں فوری اقتدار چھوڑ دیں ۔
جمعرات کے روز اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں اور پارٹی وفودسے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں ایک طرف ادوایات کی قیمتوں میں اضافہ اور دوسری طرف جان بچانے والے ادوایات کی کمی حکومت کی بے حسی کی انتہاء ہے اور تحر یک انصاف اس پر کسی صورت خاموش نہیں رہیگی ہم حکومت کو ورننگ دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس اضافے کا نوٹس لیں اور قیمتوں میں اضافے کو ختم کیا جا ئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.