سعودی عرب کا ملکی علاقائی اور عالمی حالات کے پیش نظرعمرہ پالیسی مزید سخت کرنے کا فیصلہ
جمعرات 11 فروری 2016 20:38
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) سعودی حکومت نے ملکی علاقائی اور عالمی حالات کے پیش نظراندرون اور بیرون ملک عمرہ ویزے کے قواعد وضوبط میں تبدیلی لانے اور نئی عمرہ پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت حج نے بیرون ملک قائم سعودی سفارت خانوں کے ذریعے جاری ہونے والے ویزوں کے طریقہ کار میں تبدیلی اور نئے ضوابط وضع کرنا شروع کردیے ہیں۔
نئی عمرہ ویزہ پالیسی کی تفصیلات جلد ہی منظر عام پرلائی جائیں گی۔خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ ویزی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب پچھلے اسلامی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں بیرون ملک موجود سعوی سفارت خانوں سے 55 لاکھ عمرہ ویزے جاری کیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
سعودی اخبار’’الحیاۃ‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزارت حج نے نئی عمرہ پالیسی اور حج ویزوں کے بارے میں طریقہ کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔
نئی شرائط میں یہ بات شامل ہے متعلقہ فضائی کمپنیاں ویزہ سروسز کے لیے مقامی حکومتوں کی جانب سے منظورشدہ ہوں اور ان کے پاس ’ایاٹا‘ کی رکنیت ہو۔ نیزانہوں نے سعودی عرب کے بنکوں سے انشورنس کرا رکھی ہو۔سعودی حکومت ایسی کسی فضائی کمپنی کو عمرہ اور حج مسافروں کو لانے کا ’’پرمٹ‘‘ جاری نہیں کرے گی جو انتظامی وجوہات اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سمیت کسی بھی وجہ سے سعودی عرب کی جانب سے متنازع قرار دی گئی ہو۔ نئی عمرہ پالیسی میں وزارت خارجہ کو کسی بھی عمرہ مسافر یا وزٹ ویزے پرآنے والے شخص کے مملکت میں قیام کی مدت کا تعین کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔عمرہ ویزہ یا وزٹ ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی واپس نہ جانے والوں کے خلاف بھی سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو مزید اختیارات بھی دیئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.