پی سی بی کو بڑے دل کیساتھ بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں شرکت کیلئے دعوت دینی چاہیے: شعیب اختر

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 فروری 2016 20:51

پی سی بی کو بڑے دل کیساتھ بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں شرکت ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء) شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بڑے دل کے ساتھ بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں شرکت کیلئے دعوت دینی چاہیے ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد خوش آئندہ ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ بڑے دل کے ساتھ بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں شرکت کیلئے دعوت دینی چاہیے ہے۔ شعیب اختر کا مزید کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور ورلڈکپ کیلئے احمد شہزاد کو ڈراپ کرکے غلطی کی ہے۔