تاپی اور قطر کے ساتھ معاہدے سے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہوجائے گا،مصدق ملک
قطر سے ایل این جی درآمد کرنے سے مجموعی طور پر ملک میں گیس کی قلت میں 25 فیصد کمی ہوگی ایل این جی معاہدہ بھارت کی نسبت35 فیصد سستا ہے،ترجمان وزیر اعظم ہاؤ س کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 11 فروری 2016 21:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے اور قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے سے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہوجائے گا،قطر سے ایل این جی درآمد کرنے سے مجموعی طور پر ملک میں گیس کی قلت میں 25 فیصد کمی ہوئی ،ایل این جی معاہدہ بھارت کی نسبت35 فیصد سستا ہے۔اسلام آباد میں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا ہے کہ قطر سے ایل این جی معاہدہ تاپی سمیت دوسرے معاہدے سے سستا ہے۔
تاپی ایران پائپ لائن اور قطر ایل این جی معاہدے سے ملک سے گیس کی قلت کا خاتمہ ہوجائے گا۔قطر ایل این جی درآمدی معاہدے سے سستی گیس کا حصول اور اقدامات کئے جارہے ہیں،ایل این جی کی قیمتوں پر اعتراض کرنے والوں کو خوشخبری مل گئی،قیمتوں کے حوالے سے14اجلاس منعقد ہوئے۔(جاری ہے)
حکومت کا قطر سے کئے گئے معاہدہ بھارت کی نسبت 35فیصد سستا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی درآمد سے ملک کو سالانہ ایک ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا۔
آئندہ60روز میں دنیا میں پاکستان کو سب سے کم قیمت پر گیس ملنا شروع ہوجائے گی،اسکی درآمد سے سی این جی کو گیس کی فراہمی بھی بحال ہوجائے گی،ایل این جی کی درآمد سے کھاد کے کارخانے چلیں گے،اس سے کسانوں کو براہ راست فائدہ ہوگا،کھاد کی پیداوار کیلئے گیس کی فراہمی ناگزیر ہے۔انہوں نے ہکا کہ ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ ایشیاء کا سب سے سستا ہے،کارخانوں کو گیس کی فراہمی سے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،حکومت کی کوشش ہے کہ موجودہ دور حکومت میں گیس کی قلت کا معاملہ حل ہو۔انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندی ہٹنے سے معاہدے پر پیشرفت ہوسکتی ہے،قطر سے کئے گئے معاہدہ کو تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا اور ارزاں نرخوں پر قطر سے معاہدہ کرنے پر خاقان عباسی مبارکباد کے مستحق ہیںمزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
یوکرین کے وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صبح سویرے لاہورایس ایل تھری کا دورہ، جلد تکمیل کا حکم
-
مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شروع، بی ایچ یو شامکے بھٹیاں پائلٹ پراجیکٹ ایک ہفتے میںمکمل،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف معائنہ کرنے پہنچ گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.