سعودی عرب کے صوبے جازان میں محکمہ تعلیم کے دفتر میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے
فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہوسکتا ہے‘ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد محکمہ تعلیم کے ملازم ہیں: سنیئرسعودی صحافی عمرالزبیدی کی انٹرنیشنل پریس ایجنسی سے گفتگو
میاں محمد ندیم جمعہ 12 فروری 2016 11:07
الریاض(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12فروری۔2016ء) سعودی عرب کے صوبے جازان میں ایک سرکاری دفتر میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ الدائر کے علاقے میں پیش آیا جب ایک ٹیچر نے محکمہ تعلیم کے دفتر میں گھس کر بھاری ہتھیار کے ساتھ وہاں موجود نگراں اور دفتر کے دیگر ملازمین پر اندھادھند فائرنگ کردی۔
سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان جنرل منصور ترکی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ جنوبی صوبے جوزان کے علاقے الدیر بنی مالک میں واقع محکمہ تعلیم کے مقامی دفتر میں پیش آیا۔ترجمان کے مطابق پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد محکمہ تعلیم کے ملازم ہیں۔(جاری ہے)
سیکورٹی ادارے اس وقت واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں سنیئرسعودی صحافی عمرالزبیدی نے انٹرنیشنل پریس ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سعودی ہلال احمر کے میڈیا ترجمان بیشی الصرخی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے آپریشنز روم کو الدائر گورنری میں محکمہ تعلیم کے دفتر میں جھگڑے اور فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی۔ ساتھ ہی بھی معلوم ہوا کہ واقعے میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔الصرخی نے مزید بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فوری طور پر 5 ٹیموں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا۔ پہلی ٹیم کے پہنچنے پر 5 افراد کی موت اور ایک کے شدید زخمی ہوجانے کی تصدیق ہوچکی تھی جب کہ دو زخمیوں کو ایمرجنسی ٹیموں کے پہنچنے سے قبل بنی مالک ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جائے وقوعہ پر سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد موجود ہے۔عمرزبیدی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔نسبتاً پرامن سعودی عرب میں حالیہ چند ماہ کے دوران دہشت گردی کے کئی بڑے واقعات پیش آچکے ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق سعودی حکام خطے کے دیگر ملکوں میں جاری محاذ آرائی سے جوڑتے ہیں۔گزشتہ ماہ بھی سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں شیعہ اقلیت کی ایک مسجد پر بم حملے اور فائرنگ میں چار نمازی ہلاک ہوگئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.