اوپن یونیورسٹی نے مختلف تعلیمی پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا
جمعہ 12 فروری 2016 11:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2015ء میں پیش کئے گئے مختلف تعلیمی پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ان پروگرامز میں اے ٹی ٹی سی ‘ پی ٹی سی ‘ سی ٹی ‘ بی ایڈ ‘ میٹرک ‘ ایف اے ‘ ایم فل )تاریخ( اور ایم ایس سی شماریات شامل ہیں۔ ان تمام پروگراموں کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کردئیے گئے ہیں جبکہ رزلٹ کارڈز طلبہ و طالبات کو ان کے پتوں پر بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔
کنٹرولر امتحانات ‘ سہیل نذیر رانا کے مطابق بی اے پروگرامز کے نتائج تیاری کے آخری مراحل میں ہیں ‘ امید ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران بی اے پروگرام کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سمسٹر بہار 2015ء کے فائنل امتحانات کے لئے ملک بھر میں 283۔(جاری ہے)
امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔ 6۔لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا تھا۔
دریں اثناء سمسٹر بہار 2016ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف پروگرامز کے داخلے چاروں صوبوں ‘ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں جاری ہیں۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس ملک کے طول و عرض میں قائم یونیورسٹی کے 44۔علاقائی کیمپسسز اور 100۔سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ‘ یونیورسٹی کے علاقائی کیمپسسز اور رابطہ دفاتر کے ایڈریس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.