نیوٹیک تیسرے مرحلہ میں50 ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کرے گا ،تربیت حاصل کرنے والوں کیلئے وظیفہ بڑھا کر30 ہزار کیا جائے گا
جمعہ 12 فروری 2016 11:39
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت فنی و پیشہ وارانہ تربیت کا قومی کمیشن(نیوٹیک) ہنر مندی کے پروگرام کے تیسرے مرحلہ میں50 ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کرے گا جبکہ تربیت حاصل کرنے والوں کیلئے وظیفہ کی رقم کوبھی25 ہزار سے بڑھا کر30 ہزار کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
نیوٹیک کے ایگزیکٹو ذوالفقار احمد چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تربیتی پروگرام کے پہلے دو مرحلوں کے دوارن ملک بھرکے 25 ہزار نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت فراہم کی گئی اور انہیں مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق با ہنر بنایاجاچکا ہے جبکہ پروگرام کے تیسرے مرحلے میں 50 ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔
ممتاز صنعتکاروں نے کہا ہے کہ اس وقت مقامی مارکیٹ ہر سال افرادی قوت میں شامل ہونے والے 1.4 فیصد نوجوانوں کو روزگار فراہم کررہی ہے جبکہ پاکستان میں ہر سال3.2 فیصد نوجوان افرادی قوت میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں روزگار کی فراہمی کے مواقع بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.