پنجاب سے رواں سال3 لاکھ ٹن آلو برآمد کئے جائیں گے
جمعہ 12 فروری 2016 11:39
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) پنجاب سے رواں سال3 لاکھ ٹن آلو برآمد کئے جائیں گے ۔ دسمبر2015ء سے اب تک آٹھ مختلف ممالک کو80 ہزار ٹن سے زائد آلو برآمد کئے جاچکے ہیں ، ان ممالک میں روس، بحرین، کویت ، سری لنکا، ملائیشیا، قطر، اومان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ پنجاب کے صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ گذشتہ برس ایک لاکھ96 ہزار ٹن آلو برآمد کئے گئے تھے جبکہ رواں سال کیلئے آلو کا برآمدی ہدف بڑھا کر تین لاکھ ٹن کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں پنجاب میں آلو کے زیرکاشت رقبہ میں3.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس سال صوبہ میں4 لاکھ ایکڑ رقبہ پر آلو کی فصل کاشت کی گئی ہے اور بھرپور پیداوار حاصل ہوئی ہے جس کے باعث مقامی ضروریات سے زائد آلو کی برآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال صوبہ میں3.84 ملین ٹن آلو کی پیداوار حاصل ہوئی تھی جبکہ رواں سال پیداوار میں بھرپوراضافہ متوقع ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں سپلائی چین منیجمنٹ کا مربوط نظام متعارف کروا رہی ہے تاکہ آلو کے کاشتکاروں کو براہ راست برآمد کنندگان سے جوڑا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی کی مشینری کی خریداری کیلئے 1.183 ارب روپے کے قرضے فراہم کرچکی ہے تاکہ زرعی شعبہ کی پیداوار کو عالمی معیار کے مطابق بنایاجاسکے جس سے نہ صرف ملکی غذائی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ضرورت سے زائد زرعی اجناس کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جاسکے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.