پاکستان سپر لیگ ٹیلنٹ کے تلاش کا بہترین ذریعہ ہے : سر ویوین رچرڈز

جمعہ 12 فروری 2016 11:46

پاکستان سپر لیگ ٹیلنٹ کے تلاش کا بہترین ذریعہ ہے : سر ویوین رچرڈز

شارجہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار12فروری- 2016ء) لیجنڈری بلے باز سر ویوین رچرڈز نے پی ایس ایل کو ٹیلنٹ فیکٹری قرار دے دیا ، ان کے خیال میں کرس گیل بوم بوم آفریدی کی نسبت زیادہ خطرناک بیٹسمین ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈری بیٹسمین سرویوین رچرڈز نے پی ایس ایل کے انعقاد کو سراہا اور پی ایس ایل کو ٹیلنٹ کے تلاش کا بہترین ذریعہ قرار دیا ۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے اسپشلسٹ کرس گیل اور شاہد آفریدی میں سے کرکٹ لیجنڈ نے اپنے ہی ملک کے کھلاڑی کو بہترین کہا جبکہ پاکستانی بلے باز کی بھی تعریف کی ۔ کرکٹ میں پرفارمنس ایونٹ کی اچھی ہو یا کھلاڑی کی اس پر سر ویوین رچرڈز سمیت سب کی داد ینا تو بنتی ہے ۔