25سال سے بھارتی شخص کی پسندیدہ خوراک۔ ریت اور اینٹیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 12 فروری 2016 11:47

25سال سے بھارتی شخص کی پسندیدہ خوراک۔ ریت اور اینٹیں

بھارت سے تعلق رکھنے والا ہنس راج پچھلے 25سالوں سے ریت اور اینٹیں کھا رہا ہے۔ 45سالہ ہنس راج اپنی من پسند خوراک کھانے کے لیے اپنے گاؤں کی ریت اور اینٹوں پر ہی انحصار نہیں کرتا بلکہ دوردراز علاقوں کا سفر کر کے بھی ریت،مٹی اور پتھر کھاتا ہے۔
ہنس راج کا دعویٰ ہے کہ اپنی انوکھی خوراک کی وجہ سے اسے کبھی بھی صحت کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ہنس راج کا کہنا ہےکہ مجھے اینٹیں،پتھر اور ریت کھانا پسند ہے، میں یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ یہ مجھے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ہنس راج کا کہنا ہے کہ اس کی خوراک اسے توانائی پہنچاتی ہے۔ہنس راج کا کہنا ہے کہ میرا معدہ بالکل ٹھیک ہے، میں اپنے دانتوں سے سخت ترین پتھر کو توڑ سکتا ہوں۔
اتر پردیش، جہاں ہنس راج رہتا ہے، کے ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ ہنس راج کو پیکا نام کی بیماری ہوسکتی ہے، جس میں لوگ غیر معمولی اور نہ کھائی جانے والی خوراک کو معمول بنا لیتے ہیں۔