خوابوں کی تکمیل کیلئے صرف محنت پر یقین رکھتی ہوں‘ کترینہ کیف

جمعہ 12 فروری 2016 11:53

خوابوں کی تکمیل کیلئے صرف محنت پر یقین رکھتی ہوں‘ کترینہ کیف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ جس چیز کے حصول کیلئے ایک مرتبہ ارادہ کر لیں تو اسے ہر حال میں حاصل کر لیتی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے سخت محنت کی وجہ سے آج تک جو چاہا ہے اسے حاصل کر لیا۔ انھوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کیلئے صرف سخت محنت پر یقین رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بے انتہا تنقید کے باوجود انکا شمار انڈسٹری کی کامیاب اداکاراوٴں کی صف میں کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :