شاہ رخ پر غیرقانونی تعمیرات پر ایک لاکھ 93ہزار جرمانہ

جمعہ 12 فروری 2016 11:53

شاہ رخ پر غیرقانونی تعمیرات پر ایک لاکھ 93ہزار جرمانہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) میونسپل کارپوریشن نے بالی ووڈ پر راج کرنے والے اداکار شاہ رخ خان پر ان کے گھر”منت“ کے باہر غیر قانونی تعمیرات کرنے پر ایک لاکھ 93 ہزار سے زائد کا جرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ایک سماجی کارکن کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال فروری میں اداکار شاہ رخ خان پر ان کے گھر”منت“ کے باہر غیر قانونی تعمیرات کرنے پر ایک لاکھ 93 ہزار سے زائد کا جرمانے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے لیے انہیں ایک ہفتے کی مہلت دی گئی تھی تاہم مہلت پوری ہونے پر ان کے گھر کے باہر غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کرایا گیا ہے جب کہ اداکار کی جانب سے جرمانے کی ادائیگی بھی کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :