پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے،وزیراعظم محمد نوازشریف کی جاپان کے سبکدوش ہونے والے سفیر ہیروشی انوماتا سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 12 فروری 2016 12:13
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے ۔انہوں نے یہ بات جاپان کے سبکدوش ہونے والے سفیر ہیروشی انوماتا سے جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کے دوران کہی۔ سبکدوش ہونے والے سفیر ہیروشی انوماتا نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی بحالی کی بدولت جاپانی سرمایہ کاروں کی قابل ذکر تعداد پاکستان میں کاروباری مواقع کا جائزہ لینے کی تیاری کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بات وزیراعظم محمد نواز شریف سے جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں اپنی الوداعی ملاقات کے دوران کہی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔(جاری ہے)
ہیروشی انوماتا نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خارجہ پالیسی اور اقتصادی بحالی کے شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے جبکہ پاکستان کی اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط کے حوالے سے کوششیں بھی قابل ستائش ہیں۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا ان کے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے اپنی سفارتی مدت کے دوران تعاون اور قابل قدر معاونت پر شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.