رتنا پاٹھک شاہ میری مستقل فلمی ماں ہیں، فواد خان
جمعہ 12 فروری 2016 12:19
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) پاکستانی اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ رتنا پاٹھک شاہ ان کی مستقل فلمی ماں بن چکی ہیں-نصیر الدین شاہ کی اہلیہ رتنا پاٹھک شاہ نے فواد کی بولی وڈ ڈیبیو فلم ”خوبصورت‘میں ان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا اور اب وہ فواد کی آنے والی فلم ' کپور اینڈ سنز' میں بھی ان کی والدہ کا ہی کردار ادا کریں گی- ایک رپورٹ کے مطابق ”کپور اینڈ سنز“ کے ٹریلر ریلیز کے موقع پر فواد خان کا کہنا تھاکہ میرا خیال ہے کہ وہ میری مستقل فلمی ماں ہیں- رتنا جیسی تجربہ کار اداکارہ کے ساتھ کام کرنا ایک اچھا تجربہ تھا اور اب میں مکمل طور پر نیا (اداکار) ہوں-فواد خان نے بتایا کہ فلموں سے ہٹ کر رتنا ایک زندہ دل اور ہلا گھلا کرنے والی انسان ہیں-ان کا کہنا تھا کہ 'ایسے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا جن سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ایک بہت اچھا تجربہ ہے اور رتنا پاٹھک شاہ ایک ایسی اداکارہ ہیں جو بہت زیادہ دینے اور باہمی تعاون پر یقین رکھتی ہیں. وہ بہت زندہ دل ہیں-فواد خان بولی وڈ میں اچھی فلمیں ملنے پر بھی خوش نظر آئے اور کہا، 'میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اچھی فلمیں ملیں، فلموں کے دوران میرا بہت اچھا وقت گزرا اور یہ ایک بالکل فیملی جیسا تھا-34 سالہ پاکستانی اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک بہت ٹھنڈے مزاج کے انسان ہیں-شکن بترا کی ہدایات میں بننے والی فلم ”کپور اینڈ سنز“ کی کاسٹ میں فواد خان کے ساتھ ساتھ عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا، رشی کپور اور رتنا پاٹھک شاہ بھی شامل ہیں-گذشتہ روز ریلیز کیے گئے ٹریلر میں دکھایا گیا کہ انتہائی معمر رشی کپور مرنے سے قبل اپنی پوری فیملی کو اکھٹا دیکھنا چاہتے ہیں۔
(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
-
اداکاری سے قبل اسکول میں بچوں کے ڈائپرز بھی تبدیل کیے،کیارا ایڈوانی
-
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.