شاہ رخ نے فلم”دل والے“ کے نقصان کی ذمہ داری قبول کرلی

فلم فلاپ ہونے پر کنگ خان فلم ریلیز کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز کو 25 کروڑ روپے ادا کریں گے

جمعہ 12 فروری 2016 12:21

شاہ رخ نے فلم”دل والے“ کے نقصان کی ذمہ داری قبول کرلی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) شاہ رخ خان واقعی بڑے دل والے نکلے، تبھی تو انہوں نے 150 کروڑ کما کر بھی فلاپ ہونے والی فلم ‘دل والے ’کے نقصان کی ذمہ داری خود قبول کر لی۔ شاہ رخ خان نے فلاپ ہونے والی فلم ‘دل والے ’کے نقصان کی ذمہ داری خود قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

اب کنگ خان فلم ریلیز کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز کو 25 کروڑ روپے ادا کریں گے۔ شاہ رخ اور کاجل کی کامیاب ترین جوڑی، سپرہٹ میوزک اور سب سے بڑھ کر 100 کروڑ کی سب سے زیادہ فلمیں دینے والے ڈائریکٹر روہت شیٹھی کا کمبی نیشن بھی فلم کو ڈوبنے سے نہیں بچا سکا۔ اسی وجہ سے شاہ رخ نے فلم ڈسٹری بیوٹرز کو 25 کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :