کاجل چوہدری اور لائبہ ملتانی نے ” حسن لازوال “ میں اپنی پرفارمنس سے دھوم مچادی

جمعہ 12 فروری 2016 12:25

کاجل چوہدری اور لائبہ ملتانی نے ” حسن لازوال “ میں اپنی پرفارمنس سے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) اداکارہ کاجل چوہدری اور لائبہ ملتانی نے فیصل آباد کے نشاط تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” حسن لازوال “ میں اپنی پرفارمنس سے دھوم مچادی ،ڈرامہ بینوں نے کاجل چوہدری کو شاندار آئٹم پر تالیاں بجا کر بھرپور داددی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کاجل چوہدری اور لائبہ ملتانی فیصل آباد کے نشاط تھیٹر میں زیرنمائش اسٹیج ڈرامہ ”حسن لازوال “میں پرفارم کررہی ہیں جہاں دونوں اداکاراؤں کی شاندار پرفارمنس کو بے حد سراہاجارہا ہے اوراس کے ساتھ اداکارہ غزل راجہ اور بے بی جان کے رقص کو بھی داد مل رہی ہے ۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اسلم چٹا ، تسلیم عباس ، گاما بی اے ، رفیق ببلو اور شیری خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ گزشتہ روز ڈرامہ کا شو ہاؤس پیک تھا جس کے بعد ڈرامہ پروڈیوسر بے خوش نظر آرہے تھے ۔