نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو میں مثبت تبدیلیاں

سہیل احمد کے ساتھ دیگر اداکاروں کو بھی شو میں شامل کرلیا گیا

جمعہ 12 فروری 2016 12:28

نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو میں مثبت تبدیلیاں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو میں مثبت تبدیلیاں، سہیل احمد کے ساتھ دیگر اداکاروں کو بھی شو میں شامل کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاک وہند کی تاریخ میں مسلسل سات سال سے جاری کامیاب شو کو اداکار سہیل احمد نے اپنے منفرد انداز سے خوبصورت بنا رکھاتھا اور اب اس میں مزید خوبصورتی اور بہتری پیدا کرنے کیلئے مزاحیہ شو میں اداکار امانت چن ، نواز انجم ،سرفراز وکی اور رمشا کوبھی شامل کرلیا گیا ہے ۔توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ مزاحیہ شو میں مثبت تبدیلیوں سے مذکورہ شو ریٹنگ پر پہلے درجوں میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :