حنا شاہین کل اپنی 42ویں سالگرہ منائیں گی

جمعہ 12 فروری 2016 12:28

حنا شاہین کل اپنی 42ویں سالگرہ منائیں گی

#لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) شادی کے بعد شوبز کو خیر آباد کہہ دینے والی اداکارہ حنا شاہین ( ہفتہ ) اپنی 42ویں سالگرہ منائیں گی ۔ حنا شاہین 13فروری 1974ء کو پیدا ہوئیں اور پی ٹی سی سنٹر سے ڈرامہ سیریل میں کام کر کے شہرت حاصل کی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں فلموں میں کام کیا مگر فلموں سے ناکامی کے بعد تھیٹر کی دنیا میں داخل ہوئیں اور مسلسل اسٹیج ڈرامے کرتی رہیں ۔ تین سال قبل شادی کر کے حنا شاہین نے شوبز کو ہمیشہ کے لئے خیر آباد کر دیا ۔ حنا شاہین اپنی سالگرہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منائیں گی ، اس حوالے سے انہوں نے کسی کو بھی دعوت نامے نہیں دیئے ۔

متعلقہ عنوان :