برینڈن میک کلم مسلسل 100 ٹیسٹ کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے

جمعہ 12 فروری 2016 12:35

برینڈن میک کلم مسلسل 100 ٹیسٹ کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے

ویلنگٹن۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز برینڈن میک کلم مسلسل 100 ٹیسٹ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف کیریئر کے 100 ویں ٹیسٹ میچ میں شرکت کرکے حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 63 کھلاڑی سو یا اس سے زائد ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں مگر برینڈن میک کلم ان میں سے وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے مسلسل 100 ٹیسٹ کھیلنے کا منفرد اعزاز حاصل کیا ہے کیونکہ ڈیبیو سے سویں ٹیسٹ تک انہوں نے کوئی میچ مس نہیں کیا۔

34 سالہ میک کلم نے مارچ 2004ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلا اور ڈیبیو سے اب تک انہوں نے نیوزی لینڈ کی جانب سے تمام ٹیسٹ کھیلے، اس طرح وہ مسلسل 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ میک کلم اب تک 100 ٹیسٹ میچز کی 173 اننگزوں میں 38.25 کی اوسط سے 6273 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 11 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا اننگز کا بہترین سکور 302 ہے جہ انہوں نے 2014 میں بھارت کے خلاف بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :