امریکہ کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی فرضی آپ بیتی پر فلم بن گئی

جمعہ 12 فروری 2016 12:42

امریکہ کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی فرضی آپ بیتی پر فلم بن گئی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) امریکی صدارتی امیدواربننے کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ ہالی وڈ کے نشانے پرآ گئے، ٹرمپ کی فرضی آپ بیتی پر مبنی فلم ”دی آرٹ آف دی ڈیل“ بنا دی گئی۔بد تمیز، بدزبان ، بد اخلاق، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران اپنی شخصیت کے کئی روپ دکھائے،اب ان کے کچھ اور روپ دیکھئے فلم ”دی آرٹ آف دی ڈیل“ میں۔

(جاری ہے)

پچاس منٹ کی فیچر فلم میں ٹرمپ کا کردار اداکیا ہے جانی ڈیپ نے،فرضی آپ بیتی پر مبنی اس فلم میں ٹرمپ کی زندگی کو مزاحیہ اور طنزیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پر آسائش زندگی گذارنے والے ٹرمپ کو لاکھوں ڈالرز وراثت میں ملے،لیکن پھر کیسے انہوں نے کاروباری چالیں چل کر نیویارک سٹی پر قبضہ کر لیا،جانی ڈیپ کو ٹرمپ کے کردار میں دیکھ کر آپ اپنی ہنسی روک نہیں پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :