88ویں آسکر ایوارڈز کیلئے نئے قوانین وضع کر دئیے گئے

جمعہ 12 فروری 2016 12:48

88ویں آسکر ایوارڈز کیلئے نئے قوانین وضع کر دئیے گئے

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) ایوارڈز کی اکثر تقریبات میں آپ نے جیتنے والے اداکاروں کو اظہار خیال کرتے ہوئے درجنوں افراد کا شکریہ کرتے اور جذباتی انداز میں روتے دھوتے دیکھا ہوگا لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

88ویں آسکر ایوارڈ کی انتظامیہ نے نئے قوانین تشکیل دئیے ہیں جن کے مطابق ایوارڈ جیتنے والے اسٹیج پر آئیں اور اپنا ایوارڈ وصو ل کر کے 45سیکنڈ کے اندر اندر جتنے افراد کو شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کر لیں کیونکہ اس سے زیادہ وقت انہیں نہیں دیا جائے گا۔اس لئے جیت کی خوشی میں اپنے جذبات قابو میں رکھیں اورلمبی لمبی تقاریر کے بجائے ایوارڈ لیں اور چلتے بنیں۔